9 جولائی 2011 - 19:30

يمن ميں ہزاروں افراد نے مظاہرے کرکے علي عبد اللہ صالح کي معزولي اور ملک پر امريکہ و سعودي عرب کے تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کياـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق دار الحکومت صنعا اور اس ملک کے دوسرے بڑے شہر تعز ميں بہت بڑے پيمانے پر مظاہرے کئے گئےـ مظاہرين کے ہاتھوں ميں پلے کارڈ پر بيروني آمريت برداشت نہيں اور امريکہ کا تسلط برداشت نہيں جيسے نعرے درج تھےـ يمني مظاہرين نے عبوري کونسل کي تشکيل کا مطالبہ بھي دوہراياـ

عوام نے مظاہرين کے قتل عام کے سلسلے ميں علي عبد اللہ صالح اور ديگر حکام کے خلاف قانوني کارروائي کئے جانے کا مطالبہ کياـ صالح کے سعودي عرب فرار کے بعد بھي ملک ميں مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہےــ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169